سنگین وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے گشت کے نظام کو موثر بنانے کا حکم

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر کا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ،سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی انسپکشن’ ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری،ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ، پروموشن بیجز لگائے۔ ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آبادذیشان اصغر نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا،سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچنے پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے انکا استقبال کیا۔ آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن تھا نہ کی صفائی ستھرائی،عمارت،فر نٹ ڈیسک مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا۔ رجسٹر ہائے تھانہ جات کی جانچ پڑتال کی۔SIPsکے تحت دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کے پرٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو سروس ڈیلیوری کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔بعد ازاں آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے عوام الناس کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے ضلع کونسل ہال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔آرپی او فیصل آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی احکامات صادر فرمائے۔شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کیلے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔بعد ازاں ڈی پی او آفس میں زیر صدارت آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ،ایس پی انوسٹی گیشن،سرکل افسران اور ایس ایچ اوزنے شرکت کی۔دوران میٹنگ سنگین مقدمات کے چالان، نامکمل چالان،زیر تفتیش مقدمات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ افسران زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ تفتیشی افسران مقدمات کو یکسو یا خارج کرنے کیلئے انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں۔سنگین وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے اور وارداتوں کو ٹریس کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کی جائے تاکہ جرائم کے خاتمہ میں مدد ملے۔ہاٹ سپاٹ کی مسلسل مانیٹرنگ،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور منظم گینگز کا خاتمہ جرائم میں کمی کا باعث بنے گا۔بعد ازاں آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کنسٹیبل سے ہیڈ کنسٹیبل پروموٹ ہونے پولیس افسران کو پروموشن بیجز لگائے۔ترقی یاب ہونے والے افسران اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں