ڈینگی کنٹرول ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کو انسداد ڈینگی مہم کی کامیابی کا ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے، ڈینگی کنٹرول ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں۔ ڈینگی کنٹرول میں ضلع فیصل آباد صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن پر ہونا چاہیے،یہ بات انہوں ضلع میں میں ڈینگی کنٹرول اقدامات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اے سی سٹی و صدر،محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھاکہ ڈی وی آر پر ڈینگی سے متعلقہ شکایات کو بروقت نمٹایا جائے۔ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرگرمیوں کے حوالہ سے فرضی اعدادوشمار کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں