ریسکیو 1122 جانوروں کی زندگیاں بچانے میں بھی پیش پیش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ریسکیو 1122 انسانی زندگیوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی زندگیاں بچانے میں بھی پیش پیش۔ راوی گارڈن، فش فارم ستیانہ روڈ پر پالتو بلی درخت پر چڑھ گئی۔ فوری طور پر امدادی ٹیم کو موقع کی طرف روانہ کروایا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے پالتو بلی کو تقریبا 30فٹ اونچے درخت سے باحفاظت اتار کر مالک کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں