سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنیوالے2ملزم جیل منتقل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور اعلیٰ فوجی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے دو ملزمان عدالت نے جیل بھیج دیا ہے۔ ملزمان کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایات موصول ہوئی کہ مدینہ ٹائون ایکس بلاک کا رہائشی محمد عمیر اور گوجرہ کے نواحی چک 89ج ب کا رہائشی ملزم احمد کی طرف سے سوشل میڈیاپر پنجاب حکومت اور اعلیٰ عسکری قیادت کے خلاف پوسٹیں شیئر کی جارہی ہے جس کے بعدایف آئی اے سائبر کرائم کے سب انسپکٹر عمر رحمان نے ماتحت ملازمین کے ہمراہ چھاپے مارتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے سینئر سول جج فوجداری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سینئر سول جج فوجداری کی استدعا پر عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جبکہ ملزمان کو تاریخ مقررہ پر عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں