انگلینڈ بھجوانے کا جھانسہ دیکر50لاکھ ہتھیانے والا ایجنٹ گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے سادہ لوح شہری کو سٹڈی ویزہ پر انگلینڈ بھجوانے کا جھانسہ دیکر 50لاکھ ہتھیانے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانے والا ایجنٹ کی شناخت نصرت اقبال کے نام سے ہوئی، بتایا جا رہا ہے کہ ملت ٹائون کے رہائشی شاہد اقبال نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل مذکورہ ٹریول ایجنٹ نصرت اقبال نے شاہد اقبال کے بھائی کو سٹڈی ویزہ پر انگلینڈ بھجوانے کیلئے 50لاکھ کی رقم وصول کی تھی تاہم حسب معاہدہ بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی رقم واپس کی جس پر ایف آئی اے نے مذکورہ ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہوئے ملت ٹائون میں چھاپہ مار کر مذکورہ ایجنٹ کو قابو کر کے باز پرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں