منافع کا لالچ دیکر 4شہریوں کیساتھ ساڑھے3کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا 4شہریوں کیساتھ ساڑھے تین کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق ستیانہ روڈ کے تاجر محسن نے بٹالہ کالونی پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ ملزم احمد علی نے کاروبار کیلئے ایک کروڑ کی رقم حاصل کر کے واپس نہ کی۔ پیپلزکالونی کے رہائشی راشد سے اس کے جاننے والے ملزم علی رضا نے 96لاکھ ہتھیا لئے’ جبکہ سمن آباد کے رہائشی نذر حسین کا کہنا ہے کہ ملزم امانت نے اس سے 75لاکھ کی رقم ادھار لیکر واپس نہ کی۔ علاوہ ازیں پیپلزکالونی کے رہائشی عرفان نے بتایا کہ اس کے واقف کار پراپرٹی ڈیلر ملزم آصف نے سستا پلاٹ خریدنے کا جھانسہ دیکر 70لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں حسب وعدہ پلاٹ لیکر دیا نہ رقم واپس کی۔ متاثرہ افراد رقم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں