عیدپر پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی پڑنے کا امکان ہے، عالمی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی قیمتیں کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر 40سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت سات ڈالر 24سینٹ سے کم ہو کر 5ڈالر 84سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے،اسی طرح عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت میں بھی ساٹھ سینٹ کی کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی قیمت کے مطابق پاکستان میں پیٹرول 3روپے 18پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 3روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے آئندہ قیمتوں کے تعین کے وقت کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں