ضلعی زکوة آفیسر کی مخیرحضرات سے ملاقاتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)یوم زکوة کے سلسلہ میں ضلعی زکو آفیسرفیصل آبادمحمد حبیب اور ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر زکو فیصل آباد محمد افضل سلیم کے ہمراہ زکو کی رضاکارانہ ادائیگی کے حوالے سے مخیر حضرات سے وقتا فوقتا ملاقاتیں کیں اور ان کو آگاہ کیا گیا کہ محکمہ زکوة وعشر پنجاب کے زیر انتظام بیوگان، معذورین اور غربا کو گزارہ الائو نس کی صورت میں زکوة کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ زکوة کی تقسیم کا طریقہ کار انتہائی صاف اور شفاف ہے۔گزا رہ ا لائونس کی ادائیگی بذریعہ موبائل بینکنگ اور بائیومیٹرک تصدیق کے بعد کی جاتی ہے۔ مستحقین کے موبائل نمبر پر ادائیگی کے لیے پیغام جاتا ہے اور مستحق میسج دکھا کر کسی بھی ایزی پیسہ شاپ سے رقم خود وصول کرتا ہے۔ اس کے علاوہ فنی تربیت کے ادارہ جات میں زیر تربیت مستحق طالب علموں کی فیس کی ادائیگی کے علاوہ وظائف بھی دیئے جاتے ہیں اور یہ کہ کالجز،یونیورسٹی اور دینی مدارس میں زیر تعلیم غریب بچوں کو زکو فنڈ سے وظائف کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے۔ مذید یہ کہ ہسپتالوں کے ذریعہ زکوة کے حقدارمریضان کو بھی علاج معالج کے لیے مفت ادویات کی صور ت میں امداد دی جاتی ہے۔ مزیدبتایا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر گزشتہ چند سالوں سے زکو کی وصولی میں مسلسل کمی کا رجحان ہے اور یوں زکو فنڈ کی کم دستیابی پر مستحق افرادکی مالی امداد میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں