کمشنرسرگودھا کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

سرگودہا(بیورو چیف)کمشنر سرگودہا ڈئویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں پلس پراجیکٹ اور شہروں کے بیوٹیفکیشن پلان کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنروں نے اہم شاہرات ، بازاروں او ردیگر مقامات کی خوبصورتی کے حوالے سے تشکیل کردہ پلان بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے پلس کے پراجیکٹ مشترکہ وانڈا کی تقسیم بارے اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میںپلس کے فوکل پرسن وسیم اکرم نے بتایاکہ پہلے مرحلہ میں مشترکہ وانڈا کی تقسیم کیلئے 30 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریونیو افسران مقررہ تاریخ کے اندر وانڈا کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے سرگودہا ڈویژن کے ریونیو افسران کے لئے پلس کے پی آئیز او رریکنگ بارے بھی آگاہ کیا۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ عید کے فوری بعد مشترکہ وانڈا کی تقسیم کا کام تیز کریں اور تمام اہداف کو مقررہ ڈیڈ لائن میں یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، اے ڈی سی آر فہد محمود ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ، اے ڈی سی جی عمر فاروق ، پلس فوکل پرسن وسیم اکرم ، ایکسین ہائی ویز ، اے سی آر اور اے سی جی کے علاوہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز ودیگر ریونیو افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں