کمپیوٹر پروگرامنگ لینگویج پی ایچ پی میں سنگین سکیورٹی خامیوں کا انکشاف

اسلام آباد (بیوروچیف) کمپیوٹرپروگرامنگ لینگویج پی ایچ پی میں سنگین سیکیورٹی خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزی جاری کردی۔ایڈوائزی کے مطابق کمپیوٹر پروگرامنگ زبان پی ایچ پی میں سیکیورٹی خامیاں پائی گئی ہیں، یہ خامیاں جی سی آئی موڈ میں چلنے والے ونڈوز سسٹمزکومتاثر کررہی ہیں۔پی ایچ پی میں خامیاں ہیکرز کو مشکوک کوڈ چلانے کی اجازت دیتی ہیں، ان خامیوں کے باعث سسٹمز غیر محفوظ ہوجاتے ہیں، ہیکرز کرپٹو کرنسی مائنرز اور ریموٹ ایکسس ٹروجنز انسٹال کرسکتے ہیں۔ہیکرز مشکوک ونڈوز انسٹالرز فائلز اور ریموٹ کمانڈز چلا کرحملیکرسکتے ہیں، ہیکرز کی انسٹال کردہ فائلز فائر وال سیٹنگز میں بھی رد و بدل کرسکتی ہیں، غیر مجاز رسائی ڈیٹا چوری اور سسٹم کی خرابی کا باعث بن سکتی ہیں۔حکام کے مطابق ادارے اور صارفین فوری طور پر جی سی آئی موڈ کو غیر فعال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں