ہربجھن سنگھ کے جوفرا آرچر کے خلاف نسلی ریمارکس پر تنازع

ممبئی (سپورٹس نیوز) سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے خلاف نسلی ریمارکس پر تنازع کھڑا ہوگیا۔آئی پی ایل کے میچ میں کمنٹری کے دوران ہربھجن سنگھ نے جوفرا آرچر کے بارے میں نسلی تعصب پر مبنی الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ کالی ٹیکسی کا میٹر تیز بھاگتا ہے اور یہاں پر آرچر صاحب کا میٹر بھی تیز بھاگا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے ہربھجن سنگھ سے معافی کا مطالبہ کردیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ہربھجن سنگھ نے ابھی ابھی جوفرا آرچر کو ایک سیاہ ٹیکسی ڈرائیور کہا جس کی قیمت زیادہ میٹر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں