بیٹے جنید کی ناکامی دراصل اسکے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ عامر خان

ممبئی (شوبز نیوز) اداکار عامر خان جو اپنے بیٹے جنید خان کی بڑے پردے پر ڈیبیو فلم لوویاپا کی کامیابی کے لیے انتہائی پرجوش تھے اور انہوں نے اس کو کامیاب بنانے کے لیے بہت محنت بھی کی تھی ، اب اس کی ناکامی پر دل گرفتہ نظر آتے ہیں۔ایک انٹرویو میں فلم کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ یہ اچھا ہوا کہ ایسا ہوا، مجھے لگتا ہے کہ جنیداچھا کام کررہا ہے اور وہ سیکھتا بھی رہے گا۔عامر خان نے جنید کی اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت باصلاحیت اداکار ہیں، جنید کا سب سے بڑا ہنر یہ ہے کہ وہ اپنے کرداروں میں مکمل طور پر ڈوب جاتے ہیں۔اگرچہ عامر خان نے اپنے بیٹے کی اداکاری کی تعریف کی لیکن انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جنید کی کچھ کمزوریاں بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے میں اچھا ڈانسر نہیں ہوں، ویسے ہی جنید بھی ڈانس میں زیادہ ماہر نہیں ہے۔عامر خان نے اس حقیقت کو بھی تسلیم کیا کہ جنید کی فلم کی ناکامی دراصل اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں