نوجوان کو کھالے میں ڈبو کر اور دوشیزہ کو زہر دیکر مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بااثر افراد نے نوجوان کو کھال میں ڈبو کر جبکہ دوشیزہ کو زہر دیکر مار ڈالا’ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ محلہ غازی آباد میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان آصف وغیرہ نے مخالف ندا بی بی کو زہر دے دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔ علاوہ ازیں 630 گ ب میں بااثر ملزمان شیرا وغیرہ نے ساجد نامی نوجوان کو کھالے میں ڈبو کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تاہم پولیس نے عدالتی حکم پر مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں