گوادر میں خون کی ہولی،بس سے اتار کر6افراد قتل

گوادر (نامہ نگار) بلوچستان میں پھر خونریزی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں گوادرمیں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6افراد جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیاپولیس کا کہناہے کہ فائرنگ سے 5افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ تاہم فائرنگ سے زخمی شخص بھی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے جس میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ادھر مستونگ میں کار پر فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکارجاں بحق اور شخص ایک زخمی ہو گیا، لیویز چوکی پر مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی۔وزیراعظم شہباز نے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے، وزیراعظم نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبرکی دعا کی۔وزیراعظم کی زخمی کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور ذمہ داروں کوقرارواقعی سزایقینی بنانیکی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شرپسندعناصربلوچستان کیامن وترقی کیدشمن ہیں، شرپسند عناصرکی بزدلانہ کاروائیاں حیوانیت کی عکاسی کرتی ہیں۔ شرپسند عناصرکے ملک دشمن عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی ملک دشمنوں کے خلاف کاررائیوں کی پزیرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزملک دشمن عناصرکے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔ قوم کو سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کو ناحق قتل کرنا انسانیت سوز جرم ہے، شناخت کر کے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔ادھر مستونگ میں کار پر فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکارجاں بحق اور شخص ایک زخمی ہو گیا۔ لیویز چوکی پر مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے منگچر میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق ہوئے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر منگچر علی گل کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے منگچر کی ملنگ زئی میں ٹیوب ویل کی تنصیب پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں