DCکا الائیڈ ہسپتال IIکا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری ہپستالوں کی مانیٹرنگ جاری،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے الائیڈ ہسپتالII کا اچانک دورہ کرکے سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فارمیسی میں ادویات کے سٹاک کی پڑتال کی اور مریضوں کو فراہمی کا ریکارڈ چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال انتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال کے عملے کی کارکردگی کو سراہا-ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ ڈاکٹر ظفر اقبال نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں