SHOعلی اکرام گورایہ نے بحال ہوتے ہی مبینہ مقابلہ میں ملزم کو پار کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پولیس مقابلہ کے سپیشلسٹ علی اکرام گورایہ نے نوکری اور ایس ایچ او شب پر بحال ہوتے ہی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلہ میں پار کر دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 2روز قبل تھانہ صدر جڑانوالہ کے ایس ایچ او ارسلان باری نے خانوآنہ کھڈیاں میں دوہرے قتل کے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اشتہاری ملزم جاوید ولد یوسف وغیرہ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے ایس ایچ او کا پرائیویٹ گن مین زخمی ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے اشتہاری ملزم جاوید ولد یوسف کو گرفتار کر لیا تھا۔ تاہم پولیس مقابلہ کے سپیشلسٹ اکرام گورایہ نے ملازمت اور ایس ایچ او شپ پر بحال ہونے کے بعد مبینہ طور پر وقوعہ بتایا کہ پکڑے جانیوالے خطرناک اشتہاری ملزم جاوید پولیس حراست سے گن چھین کر فرار ہو گیا اور تھانہ صدر کے علاقہ خانوآنہ کے قریب آ رہا تھا کہ اس کا پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا، جس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور ایس ایچ او علی اکرام گورایہ نے جوابی فائرنگ کر کے ملزم کو مار ڈالا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں