پولیس ملازم بن کر شہریوں سے ”عیدی”وصول کرنیوالا پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پولیس ملازم بن کر شہری سے ”عیدی” وصول کرنے والا نو سر باز پکڑا گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ25گ ب کے تاجر نذیر احمد نے بتایا کہ اللہ دتہ نامی نوجوان ان کے پاس آیا کہ خود کو سرکاری اہلکار بن کر اس سے اور دیگر سے نذرانے وصول کرنے لگا۔ اس دوران ان کو شک ہوا تو مذکورہ نو سر باز اللہ دتہ کوباتوں میں لگا کر پولیس کو اطلاع کر دی اس دوران پولیس موقع پر پہنچی تو پولیس نے مذکورہ نو سرباز اللہ دتہ سے باز پرس کی تو وہ جعلی اہلکار نکلا ۔اس سے عیدی کے نام پر اکٹھی کی جانیوالی رقم برآمد کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کر باز پرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں