سعودی عرب کے پہلے قانون دان انتقال کر گئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے پہلے قانون دان ڈاکٹر مطلب النفیسہ انتقال کر گئے۔ایوانِ شاہی کے مطابق ڈاکٹر مطلب النفیسہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز بعد نمازِ عصر دارالحکومت ریاض کی شاہ خالد مسجد میں ادا کی گئی۔ڈاکٹر مطلب کو سعودی کابینہ میں قانونی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔انہوں نے کئی سرکاری عہدوں پر بھی کام کیا جن میں وہ بطور وزیرِ مملکت اور کابینہ کے رکن بھی شامل رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں