کاروبار کا جھانسہ دیکر تین تاجروں کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار کا جھانسہ دیکر فراڈیوں کا تین تاجروں کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقوم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق ڈھڈی والا کے تاجر وقاص نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم فیصل نے شان مصالحہ جات وغیرہ کا کاروبار کرنے کیلئے 55لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں مال ہڑپ کر لیا رقم کا مطالبہ کیا تو لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گیا۔ سمندری کے رہائشی کامران ستار کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم بلال خان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 76لاکھ کی رقم حاصل کر کے صاحب وغیرہ کو منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیا جوکہ بوگس نکلا۔ علاوہ ازیں کوتوالی روڈ کے گلزار احمد نے بتایا کہ اس کے جاننے والے حماد اظہر نے نئی گاڑی خریدنے کیلئے اس سے رقم ادھار لیکر واپس نہ کی۔ پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں