مسافر بس کو لوٹنے سمیت100سے زائد وارداتیں،مزاحمت پر3افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر میں ڈاکو چھا گئے، آج پھر مسافر بس لوٹنے سمیت ایک سو سے زائد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر 3افراد کو گولیاں مار دیں اور موٹرسائیکل چوروں نے درجنوں شہریوں کو پیدل کر دیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5لڑکیوں کو بے آبرو اور 7 کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ کلر کالونی میں اوباش ملزمان نے (ک) کو بے آبرو کرتے ہوئے ویڈیو بھی بناتے رہے’ تھانہ صدر کے علاقہ ملک پورہ میں نسرین بی بی کی بیٹی (ک) کو عامر وغیرہ’ ٹھیکری والا کے علاقہ 272 ج ب کے نواز کی بیٹی (ن) کو نامعلوم’ بلوچنی کے علاقہ 61 رب کے منور کی بیٹی (س) کو ملزمان جاوید وغیرہ’ تاندلیانوالہ کے علاقہ 416 گ ب کی شمائلہ کی بھتیجی (آ) کو نواز وغیرہ نے بے آبرو کر دیا’ روشن والا کے علاقہ 243 رب کے ذاکر کی اہلیہ (ر) کو نامعلوم’ ڈجکوٹ کے علاقہ 265 رب کے شاہد کی اہلیہ (ک) کو نامعلوم’ ڈجکوٹ کے نواحی گائوں کے رہائشی شہزاد کی اہلیہ (م) کو ملزمان بلال وغیرہ’ فیکٹری ایریا کے علاقہ ناظم آباد کے خان محمد کی بیٹی (ز) کو ملزمان سعد بٹ وغیرہ’ چک جھمرہ کے علاقہ 102 ج ب کی آمنہ بی بی کی بیٹی (ط) کو نامعلوم اور رضاآباد کے علاقہ چھوٹی اناسی کی آمنہ بی بی کی بیٹی کو نامعلوم نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تھانہ سمندری کے علاقہ 489 گ ب کے قریب فیصل آباد سے ساہیوال جانے والی مسافر بس میں سوار مسلح ڈاکوئوں نے مسافروں سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ نقدی’ 15 سے زائد موبائل فونز’ طلائی زیورات اتروا کر فرار ہو گئے’ 79موڑ کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر شہباز ولد غلام عباس’ خان ماڈل کالونی میں امتیاز ولد صادق اور قصبہ تاندلیانوالہ میں غلام حسین ولد طالب حسین کو گولی مار کر زخمی کر دیا’ طارق آباد کے سہیل سے چار لاکھ’ فون’ گھڑی’ بھوآنہ بازار کے قریب زمان کی دکان سے 18لاکھ کی رقم چوری’ پریس مارکیٹ کے قریب عثمان سے لیپ ٹاپ’ نقدی’ فون’ بھوآنہ بازار کے قریب حافظ اویس سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ ریگل روڈ پر نوید سے جھپٹا مار کر فون’ گلبرگ بی کے قریب آفاق سے جھپٹا مار کر فون’ چناب چوک کے قریب مبشر عمران سے نقدی’ فون’ ڈگلس پورہ کے قریب تبریز سے 35ہزار’ فون’ گرڈ اسٹیشن کے قریب بلال محسن سے 2ہزار’ فون’ 18 ج ب کے شوکت علی کے گھر سے 2بکرے’ محلہ چباں کے قریب جاوید اقبال سے نقدی’ فون’ منصورآباد کے عظیم سے 2لاکھ 75ہزار وفون’ 1 ج ب کے قریب علی حسن سے نقدی’ فون’ 100 ج ب کے طلحہ بابر سے 50ہزار’ فون’ نلکہ کوہالہ کے عرفان محمود سے 65ہزار’ فون’ گٹ والا کمرشل حب کے قریب ذیشان سے 75ہزار’ فون’ عبداﷲ پور کے قریب سلمان علی سے جھپٹا مار کر فون’ شمس آباد قبرستان کے قریب امجد سے 75ہزار’ فون’ 117 ج ب کے عادل سے نقدی’ فون چھین لیا’ 241 رب کے ذکاء اﷲ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 245 رب کے نواز کے ڈیرہ سے مویشی’ 67ج ب کے شیر محمد خان کی دکان سے 8لاکھ کا نمک چوری’ 67 ج ب کے جمیل احمد سے 35ہزار’ فون’ 250 گ ب کے رمضان کی حویلی سے مویشی چوری’ سدھار کے قریب عاصم سے نقدی’ فون’ 74 ج ب کے ابرار حسین کے ڈیرہ سے بیلوں کی جوڑی چور لے گئے’ گلشن اقبال کالونی کے عمران کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ ایوب کالونی میں حفیظ الرحمن سے نقدی’ فون لوٹ لیا’ ناظم آباد شاہ چوک کے قریب طارق جاوید سے نقدی’ فون’ 264 رب کے انوار کے گھر سے جوسر مشین وغیرہ چوری’ 92 گ ب کے شہباز کے گودام کا صفایا کر دیا گیا’ 58 گ ب کے واصف علی سے سوا لاکھ روپے’ پرتاب نگر کے سرور سے نقدی’ فون’ 230 رب کے صابر علی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ یوسف ٹائون میں سمیر علی سے موٹرسائیکل’ 239 رب کے محمد احمد سے 10ہزار’ فون’ 79 گ ب کے علی رضوان سے 35ہزار’ فون’ گلشن رحمان کے قریب سیف اﷲ سے 53ہزار’ فون’ اعوان والا پل کے اکمل اور اسکی اہلیہ سے نقدی’ زیورات لوٹ لیے’ ڈی ٹائپ گول کے قریب اﷲ رکھا سے 50ہزار’ غلہ منڈی آڑھتی خالد عامر کی دکان سے 18لاکھ کا سامان چوری’ سلیمی چوک میں ساجد علی سے موٹرسائیکل’ 39 گ ب کے زمیندار ساجد سے سوا پانچ لاکھ’ 229 رب کے طارق کا گھر لوٹ لیا’ 100 ج ب کے الطاف سے موٹرسائیکل’ 76 رب کے صادق سے 15ہزار’ 74 رب کے اسلم سے 16ہزار’ 60 رب کے عبداﷲ عامر سے دو لاکھ 10ہزار چھین لیے’ 612 گ ب کے ہدایت علی سے 60ہزار’ 407 گ ب کے ناصر عباس کے ڈیرہ سے مویشی’ 397 گ ب کے احسان الحق کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ 426 گ ب کے علیم سے موٹرسائیکل’ 481 گ ب کے عامر علی سے موٹرسائیکل’ 218 گ ب کے اقرار حسین اور حفیظ کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری ہو گئے۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے عثمان حیدر’ ضلع کونسل سے شاہد نذیر’ ضلع کچہری سے امداد حسین’ کامران اویس’ امین پور بازار سے سید عمران’ چنیوٹ بازار سے حماد’ شاہ رخ’ ضلع کچہری سے سہیل’ کچہری روڈ سے عدنان’ ریگل روڈ سے علی حیدر’ گلفشاں کالونی کے عمیر افضل’ امین پارک سے آصف’ آئیڈیل بیکری سے مزمل’ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے سبط حسین’ قادرآباد کے طاہر محمود’ جنرل ہسپتال سے مطاہر عباس’ 50 ج ب کے سرفراز’ جڑانوالہ روڈ سے سفیان’ جھمرہ کے غلام عباس’ باوا چک کے عبدالجبار’ دھنولہ روڈ سے صدیق’ صدیقیہ قبرستان کے قریب اسد علی’ 73 ج ب کے شاہد’ سمن آباد رشید چوک سے زوہیب’ 296 رب کے شہباز’ فاروق آباد کے صدیق’ اسلامیہ ہائی سکول سے ظفر اقبال’ عبداﷲ پارک سے وسیم’ جڑانوالہ کے اظہر علی’ 653 گ ب کے منظور علی’ 266 رب کے عمران’ دلشاد علی’ 229 رب کے زاہد’ 266 رب کے خاور عباس’ عبدالرحمان’ 409 گ ب کے امیر علی’ 409 گ ب کے وقار احمد’ 514 گ ب کے ارسلان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں