مسلح افراد کی فائرنگ،دو بھائیوں سمیت5افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 5افراد بری طرح زخمی ہو گئے، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ محلہ فاروق آباد کے رہائشی ندیم کا کہنا ہے کہ معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان حسنین وغیرہ نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں وسیم اور سلیمان کو بری طرح زخمی کر دیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ 225 رب میں عداوت کی بناء پر ملزمان سعید وغیرہ نے مخالف رفاقت علی کو گولی مار دی۔ منصورآباد کے علاقہ خالد بن ولید کالونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ماجد خان کو زخمی کر دیا جبکہ مظفر کالونی میں مشتعل افراد نے گولیاں مار کر نعمان اصغر کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں