فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی ٹیموں کے کریانہ سٹورز کیخلاف اچانک چھاپے

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم کا ممنوع چائنہ سالٹ فروخت کرنے والے کریانہ سٹورز کے خلاف ایکشنلیا گیا کریانہ سٹورز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 20 کلو ممنوع چائنہ سالٹ برآمد کر کے 55000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور 20 کلوچائنہ سالٹ کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔مزید برآں عید الفطر کے موقع پر سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹس کی سخت نگرانی جاری ہے اور اسی تناظر میں صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 10 یونٹس کو 75000 روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور 8 کلو غیر معیاری مٹھائی، 41 لیٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں