ناقابل شناخت نوجوان کی نعش برآمد

گوجرہ(نامہ نگار)گلی سڑی ناقابل شناخت نوجوان کی نعش کماد سے برآمد ہو گئی ۔معلوم ہواہے کہ تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر371ج ب کے کماد فصل میں ایک نامعلوم24سالہ نوجوان کی گلی سڑی بوسیدہ حالت میں نعش پڑی ہو ئی ہے۔جس پر پولیس نے اس کی نعش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا اورپولیس نے اس کی شناخت کیلئے کارروائی کا آغاز کیاتواس کی شناخت عثمان ولد اکرم سکنہ نشاط آبادگوجرہ کے نام سے ہوئی ۔پولیس مختلف پہلوئوں پرمصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں