رجوع الیٰ القرآن امہ کو ذلت سے نجات دلا سکتا ہے،محمد ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رجوع الی القرآ ن امہ کوذلت سے نجات عظمت رفتہ دلا سکتا ہے پیغام ربانی کو معاشرے میں عام کرنا اہل اسلام کی اساسی ذمہ داری اور قرب الہی کا بہترین ذریعہ ضرورت ہے کہ نسل نو کی قرآن وسنت سے دوری کو ختم اور اقدار دین سے تعلق کو مضبوط کیا جائے تاکہ تقوی کا حصول ممکن ہو ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے متحدہ تنظیمات اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام دربار قادریہ پر منعقدہ سالانہ نزول قرآن کانفرنس سے صدارتی خطاب میں کیاا نہوں نے کہا کہ قرآن پاک وہ درس انقلاب ہے جس نے قبیلوں میں بٹے ہوئے لوگوں کو متحد کر دیا اور تکریم انسانیت پر زور دیا عدم رجوع کے باعث مشکلات میں ہیں اس موقع پر علامہ رضا امین سیفی محمدی ‘پیر محمد صدیق الرحمن و دیگر مقررین نے کہا کہ قرآن حکیم مکمل ضابطہ حیات اثاثہ اتباع ہے تعلیمات کا لوگوں تک پہنچانا افضل عمل ہے اورارض کشمیر و فلسطین کی آزادی استحکام پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے تعلیمات اسلام پر عمل کرنا ہوگا مقررین نے کہا سپہ سالار سید عاصم منیر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں غم کی گھڑی میں اہل وطن ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں