DCچنیوٹ کی زیرصدارت اجلاس

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی زیر صدارت عیدالفطر کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کے دنوں میں صفائی کے جامع پلان پر کام ہورہا ہے۔مساجد اور عیدگاہوں کے باہر صفائی کرائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بس سٹینڈز پر اوور چارجنگ کی روک تھام کے لئے ٹیمیں موجود ہیں اورزائد کرایہ وصول کرنیوالوں کو جرمانے اور وہیکلز بندکی جارہی ہیں۔پکنک پوائنٹس پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔انہوں نے جھولوں،کشتی رانی کے تمام سیفٹی ایس او پیز مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بازاروں،اہم مقامات پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں