گاڑی درخت سے ٹکرانے پر 5افراد زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) ریسکیو زرائع کے مطابق کھیکھہ بنگلہ روڈ نزد چک نمبر 309 گ ب اسٹاپ، ایک گاڑی جو چک نمبر 309 گ ب سے کیکھا بنگلہ روڈ ٹوبہ شہر کی طرف جا رہی تھی کہ چک نمبر 309 گ ب سٹاپ کے قریب سامنے سے آنے والے بغیر ہیڈ لائٹ رکشے سے ٹکرا کر سڑک سے نیچے ایک درخت سے جا لگی، رکشے پر انڈے لوڈ تھے، حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو عملے نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا، زخمی افراد میں محمد راشد، صبا رحمان، سوریا بی بی، محمد فیضان اور ماریہ فاطمہ شامل ہیں، تمام زخمی افراد کا تعلق چک نمبر 309 گ ب سے ہے، رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں