ٹریفک پولیس کی جانب سے عید کا پلان جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے خصو صی عید ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا جسکے تحت چاند رات اور عید کے دوران 800سے زائد ٹریفک ا فسر ا ن و جوان فرائض منصبی سرانجام دیں گے ہلڑ بازی، تیز رفتاری، خطرناک انداز ڈرائیونگ، ون ویلنگ، بانسر یاں نکال کر گاڑی چلانے اور سڑکوں پر اپنی دوسروں کی قیمتی جانوں کے لیے خطرہ کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے ہر سرکل میں خصوصی ون ویلنگ سکواڈز بھی تشکیل دے دئیے گئے تمام کاروائیوں کا مقصد شہریوں کو سڑکوں پر دوران سفرتحفظ فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے عید ٹریفک پلان کے اجرا کے موقع پر کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ناکہ جات اور خصوصی اسکواڈز چاند رات سے لے کر عید ایام میں متحرک رہیں گے شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر نے تمام سرکل آفیسرز ٹریفک اور سیکٹر انچارجز کو واضح احکامات بھی جاری کیے کہ کسی بھی سرکل یا سیکٹر میں کسی قسم کا کوئی ٹریفک دشواری نہیں ہونی چاہیے۔ شہریوں کو اگر کسی جگہ کسی قسم کی ٹریفک دشواری کا سامنا کرنا پڑے تو وہ فوری 1915ہیلپ لائن پر کال کریں جہاں پر آپریٹرز فوری رسپانس دیں گے تمام پارکس قبرستان عید گاہوں اور اہم چوکوں چوراہوں میں ٹریفک سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں