بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرگرمیاں تشویشناک ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے سر پرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد ،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل سینئر تاجر رہنمائوںمرزا طالب صدیق بیگ ، وحید خالق رامے ،مرزامظہر صدیق بیگ،میاں اشرف مٹھو، صدرچوہدری فلور مل کمرشل مارکیٹ (گنیش مل روڈ) عبدا لحمید ، ملک سہیل نیاز طور،چوہدری اعجاز احمد،حاجی شمشاد علی ،رائوہاشم علی ، محمد یعقوب اعوان،ایس ایم ایوب ، ترجمان ثمریز سومی نے کو ئٹہ میں پالیس موبائل، چمن میں لیویز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے ، کلمت میں فائرنگ کرکے6 بے گناہ پنجابیوںکے قتل اور تربت میں رہائشی کوارٹروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلوچستان میں دہشت گردوں کی ملک دشمن سرگرمیاں تشویشناک رخ اختیار کرتی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر چہ فوج دہشت گردوں کے خلاف پوری قوت کمربستہ ہے مگر اس سنگین خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے متفقہ سیاسی عزم اور انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی پر قومی اتفاق رائے کی فوری ضرورت ہے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سر پرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میںاس طرح کی قابل مذمت کاروائیاںدہشتگردوں کے مکروہ عزائم کی عکاسی کرتی ہیں جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد ،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نہ صرف ریاست کے ہر ادارے بلکہ ہر محب وطن کی جنگ ہے جسے سب کو مل کر جیتنا ہوگاانہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کو معافی نہیں دی جا سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں