گوجرہ میں نواحی گاؤں میں ہلکائے کتے کے کاٹنے سے45شخص جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میں ہلکائے کتے کے کاٹنے سے 45سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔ چک نمبر357ج ب کالودیہی کے خلیل احمد کوگائوںمیں ہلکائے کتے نے کاٹ لیا جس کے نتیجہ میں اس کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیاجہاں پر وہ جاں بحق ہو گیا جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جسے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گائوں کے قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا۔علاوہ ازیں مقامی سماجی حلقوں کی جانب سے متعلقہ حکام سے آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کر نے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔تاکہ آئندہ کوئی ایساسنگین واقعہ رو نمانہ ہو سکے اور انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں