نوجوان کا اقدام خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر لہولہان کر لیا’ متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ 223 رب کوریاں کا رہائشی 22سالہ بلال ولد طارق کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر کمرہ میں جا کر خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا۔ جسے تشویشناک حالت میں سمن آباد ہسپتال لایا گیا جہاں سے الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا۔ ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں