عید الفطرکے موقع پر آپریشنز سٹاف واساکی چھٹیاں منسوخ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر عید الفطر کی تعطیلات میں آپریشنز سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔ ایم ڈی واسا عامر عزیز نے کہا کہ آپریشنز سٹاف عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران اپنی ڈیوٹیز پر موجود رہیں گے ،سیوریج لائنز کی صفائی ، گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مشینری کے آپریٹرز بھی ڈیوٹی پر حاضر رہیں گے۔ تمام متعلقہ سٹاف عید ایام میں اپنی حاضری یقینی بنانے کا پابند ہو گا۔ سپروائزری افسران آپریشنز سٹاف کی ڈیوٹیز کی حاضری کو چیک کریں گے۔ عید ایام میں آپریشنز سٹاف کی ڈیوٹی ایفی شینسی کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ آپریشنز سٹاف کی عید ایام کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا مقصد شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں