60سالہ شخص نے سرمیں گولی مارکر خود کشی کر لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معاشی حالات سے تنگ 60سالہ شخص نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ طارق آباد کے رہائشی 60سالہ اعجاز ولد بشیر معاشی حالات سے پریشان تھا اور گزشتہ روز خود کو کمرہ میں بند کر کے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، فائر کی آواز سن کر اہل خانہ موقع پر پہنچے تو اعجاز مردہ حالت میں پڑا تھا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں