قاتلانہ حملے’ مخالفین کی فائرنگ سے 5افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5افراد بری طرح زخمی ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا’ حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد میں مسلح افراد نے ریحان ولد جاوید’ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ احمد آباد میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے مخالف 25سالہ مزمل ولد بشیر احمد’ پرانی دشمنی کی بناء پر تھانہ ٹھیکری والہ کے علاقہ 570 گ ب میں ماجد ولد غفور’ چک جھمرہ کے علاقہ 155 رب میں عداوت کی بناء پر ملزمان ہاشم وغیرہ نے مخالف رمضان اور تاندلیانوالہ کے علاقہ 396 گ ب میں مسلح افراد عبدالرحمان وغیرہ نے شہباز کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔ حملہ آور فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں