حکومتی دعوئوں کے باوجود مہنگائی عروج پر ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ حکومتی دعوئوں کے باوجود ملک میں مہنگائی اور غربت اپنے عروج پر ہے اگرچہ حکمران مہنگائی کی شرح میں کمی کے غلط اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں مگر حقائق اسکے بالکل برعکس ہیں گذشتہ چند ماہ سے تمام اشیا ضروریہ کے نرخوں میں قدرے اضافہ ہوا۔ جبکہ غریب عوام سوئی گیس اور بجلی کے بھاری بل ادا کرنے سے قاصر ہیں اور سخت تکلیف میں ہے بدترین مہنگائی کے باعث تمام آدمی پس کر رہ گیا ہے موجودہ صورت حال کے تناظر میں صحیح اعداد شمار اور اصل حقائق قوم کے سامنے رکھنے چاہئیں تاکہ حکومت مہنگائی کی شرح میں کمی کرنے کیلئے عملی اقدامات کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کے اصل عوامل تلاش کرنے چاہئیں نیز گیس بجلی اور پٹرولیم مصنوعات نرخوں میں خاطر خواہ کمی کرنا ہو گی۔ حکومتی دعوئوں اور وعدوں کے باوجود بجلی سستی نہ کرنا حیران کن ہے لہٰذا حکومت روز افزوں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔ تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں