صفدر آباد میں نماز عید8بجے ادا کی جائے گی

صفدرآباد(نامہ نگار)مرکزی عید گاہ صفدرآ با د میںنماز عید الفطر ٹھیک8:00 بجے ادا کی جائیگی۔ترجمان مرکزی زینت المسا جد جامع مسجد قیوم عبد الکریم مغل کے مطابق مرکزی عید گاہ صفدرآباد میں نماز عید آٹھ بجے ادا ہو گی جسکی امامت اور خطبہ علامہ ڈاکٹر محمد فیض الرحمٰن کریمی ارشاد فرمائیں گے۔جامع مسجد توکلی سعید نگر میں نماز عید کا ایک بڑا اجتماع ہو گا جہاں نماز عید آٹھ بجے ادا کی جائے گی۔ خطبہ عید علامہ عبد الجبار کریمی ارشاد فرمائیں گے۔نماز عید کے دیگربڑے اجتماعات جامع مسجد خالقیہ رضویہ اردو بازار ، جامع مسجد غوثیہ صوبے والی،جامع مسجد ریلو ے اسٹیشن،جامع مسجد مدنی محلہ،جامع مدنیہ غلہ منڈی میں منعقد ہونگے جہاں با لترتیب پیر طریقت رہبر شر یعت علامہ سید شاہد حسین گردیزی،علامہ سہیل مصطفا ئی، علا مہ شاہد حسین تاج اور علامہ حافظ عبد المالک طاہر نماز عید کی امامت اور خطبہ عید الفطر ارشاد فرمائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں