اداکاری کے معیار پر سمجھوتہ کرنا ہمیشہ نقصان دہ ہوتا ہے۔ آمنہ الیاس

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ آج کے دورمیں پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سمیت پوری ٹیم کوپروجیکٹ کو معیاری بنانے کے لئے محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن اب توہرکام افراتفری میں کیا جا رہا ہے، ایکٹر، ڈائریکٹر سمیت سبھی بے حد مصروف ہیں اوربہت سے پروجیکٹس کا حصہ ہیں۔ اسی لئے کسی ایک پروجیکٹ پرتوجہ نہیں دی جاتی۔داکارہ نے کہا کہ مصروفیت بھی ٹھیک ہے لیکن معیار پرسمجھوتہ کرنا ہمیشہ ہی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ لوگوں کو یکجا کیا جائے۔ اوربطورمشن ایسا کام سامنے لائیں، جس سے پاکستانی عوام کسی دوسرے ملک کی فلمیں نہیں بلکہ اپنے ہی ملک کی اچھی اورمعیاری فلمیں دیکھ کرلطف اندوز ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں