امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے مربوط کوششوں پر اتفاق

لاہور( بیورو چیف)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور ، پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو ،کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں خارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا بھی اعادہ ، امن وامان کی صورتحال میں بہتری کیلئے مربوط کاوشوں پر اتفاق ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کیـملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاـباہمی ملاقات میں پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو کی گئیـکچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیااورخارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیاگیاـامن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے مربوط کاوشوں پر اتفاق کیاگیاـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں