وزیراعظم کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ، عید الفطر کی مبارکباد ، صدر آصف علی زرداری کی بیمار پرسی، نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ وزیراعظم نے بلاول بھٹو کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور عید الفطر کی مبارکباد بھی پیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں