مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں چھت سے گر کر 18سالہ لڑکی چل بسی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مدینہ ٹائون میں چھت سے گر کر 16سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ مدینہ ٹائون کے رہائشی رئوف کی جواں سالہ بیٹی اقراء چھت پر کپڑے پھیلانے کیلئے گئی تو اچانک جھٹکا لگنے سے فرش پر آن گری اور بری طرح زخمی ہو گئی۔ اہل خانہ نے خون میں لت پت لڑکی اقراء کو تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال لایا ، جہاں پر ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اس کی جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی ۔ لیکن وہ دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں