ملکی ترقی،خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوئی،چوہدری عابد شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف’ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی خدمت کی نئی مثال رقم کر رہے ہیں’ وفاق اور پنجاب کی ترقی کے سنہرے دور کا آغاز ہو گیا ہے’ عوامی خوشحالی اور بہتری کیلئے ن لیگ عوام دوست پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے اور درست اقتصادی ترجیحات کا تعین کرنے کیلئے پر تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں’ ان خیالات کا اظہار سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی اور سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے این اے 102 کے مسلم لیگی رہنما چوہدری عبدالرحیم رندھاوا’ رائے عامرافضال’ حاجی خالد محمود صدیقی’ میاں سرور’ کوارڈی نیٹر ملک شہزاد’ میاں اعجاز’ ملک شاہد علی’ چوہدری ارشد’ میاں ادریس’ خالد بھولا’ اویس رحمانی’ طاری اعوان’ ڈاکٹر آصف’ چوہدری ذوالفقار گجر’ ماسٹر جمیل’ شاہد گھمن’ اسماعیل غوری و دیگر کارکنوں عید کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا’ انہوں نے کہا کہ ن لیگ ملک کی سب سے بڑی اور نمائندہ سیاسی جماعت ہے جوملک کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کی تدابیر کر رہی ہے’ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف عنقریب بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کریں گے جس سے ملکی صنعت کو مزید فروغ ملے گا ‘ انہوں نے کہا کہ انصاف کے نام پر شریف خاندان کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا’ جس شخص نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا’ معیشت کو مضبوط کیا’دہشت گردی کا خاتمہ کیا’ ملک کو موٹرویز دیئے’ ہسپتال’ یونیورسٹیاں اور سب سے بڑھ کر گیم چینجر سی پیک دیا اسے عدالتوں میں گھسیٹا گیا’ یہ سب کرنے کے باوجود عوام کے دلوں سے ان کے محبوب لیڈر میاں محمد نواز شریف کو نہیں نکالا جا سکا’ مسلم لیگ کا ایجنڈا ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بے لوث خدمت ہے’ میاں نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیںبلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیادیں پاکستانی عوام کی خدمت ، آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں’انہوںنے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف جب اقتدار میں ملک و قوم اور اداروں کی توقیر میں اضافہ کیا ہے انہیں ملکی ترقی ‘ خوشحالی کی سزا دی گئی ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ملک سے دہشت گردی ‘ لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں کا خاتمہ کیا ۔صنعتی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے’ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوئی ہے’ جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے نام نہاد لیڈرکبھی پاکستان کی خدمت نہیں کرسکتے’ نیا پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے والوں نے دن رات جھوٹ بولا اور الزام تراشی کی۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی بے لوث خدمت کی اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا’ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خراج تحسین کی حقدار ہیں جنہوں نے اپنی بصیرت سے وطن عزیز کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں