رانا اظہر وقار خان نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) رانا اظہر وقار خاں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔گزشتہ روز فیڈمک پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پھولوں کے ہار،پتیاں نچھاور کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر فیڈمک میاں جمیل احمد سمیت دیگر سٹاف ممبران نے انہیں خوش آمدید کہا اور چیئرمین فیڈمک بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ تقریب میں جی ایم ایچ آر اینڈ ایڈمن عابد حسین ودیگر سٹاف ممبران کے علاوہ بورڈ ممبر فیڈمک کاشف ضیائ،سابق چیئرمین آل پاکستان کاٹن پاولوم ایسوسی ایشن رانا خرم اخلاق، سٹی نائب صدر مسلم لیگ (ن) فیصل آباد چوہدری اعجا زاحمد، سابق ایگزیکٹو ممبرز فیصل آباد چیمبر آف کامرس سید شفیق شاہ، رانا فیصل، رانا عامر ، ایگزیکٹو ممبر FCCIرانا حسیب اعجاز، رانا اعجاز ،جنید شاہ آنر آئی جے پلاسٹک، اسفند یار خاں، بیرسٹر زریاب اظہر، چوہدری عبداللہ اعجاز، رانا جاوید، رانا نوید سمیت صنعتکار موجود تھے۔ چیئرمین رانا اظہر وقار خاں نے فیڈمک آفس میں تعارفی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے خطاب میں کہا کہ حکومت صنعتکار وتجارت کی ترقی ،معاشی استحکام کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کررہی ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ چائینز سمیت دیگر صنعت کاروں، انویسٹرز کی جان ومال کے تحفظ اور سرمایہ کاری کے بہتر مواقع اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے موجودہ حکومت کی حکمت عملی اور شبانہ وروز کاوشیں لائق تحسین اور قابل قدر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں