5تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے 5تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او انسپکٹر سید عتیق الرحمن شاہ کو ایس ایچ او تھانہ کوتوالی، ان کی جگہ سب انسپکٹر علی اکبر کو ایس ایچ او تھانہ سول لائن، انسپکٹر منصور صادق کو تھانہ چک جھمرہ سے ایس ایچ او تھانہ بچیانہ ،انسپکٹر ریاض الدین کو ایس ایچ او چک جھمرہ اور انسپکٹرسرفراز کو ایس ایچ او تھانہ مرید والا تعینات کر دیا۔ جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں