فراڈیوں نے منافع کا لالچ دیکر3شہریوں کو کنگال کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فراڈیوں نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 3شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کر دیا’ لیت ولعل کے بعد رقوم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاس شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے رہائشی نعمان نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کا جاننے والا ملزم عرفان نے اس کو کاروبار کا جھانسہ دیکر جمع پونجی حاصل کی۔ بعدازاں حسب وعدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ کوتوالی پولیس کو دی جانے والی درخواست میں متاثرہ یونس نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم امجد نے کاروبار کیلئے لاکھوں روپے وصول کر کے ہڑپ کر لیے۔ علاوہ ازیں جڑانوالہ روڈ کے رہائشی گلریز نے صدر پولیس کو بتایا کہ ملزم خبیب نے اس سے 40لاکھ کی رقم حاصل کر کے بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں