سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل کی خوشدامن انتقال کرگئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما وسابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل کی خوش دامن رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، مرحومہ نہایت خوش اخلاق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں، مرحومہ کی نمازجنازہ آج 6 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے ناظم آباد پریمیئر مل والے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں اکابرین مسلم لیگ (ن)’ صنعتکاروں’ تاجروں’ وکلائ’ سیاسی’ سماجی ومذہبی تنظیموں کے عہدیداران وکارکنان سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم اپنے پیارے حبیبۖ کے صدقے مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں