رستم پاکستان دنگل کے کوارٹر فائنلز کے ڈراز کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے رستم پاکستان دنگل کے کوارٹر فائنلز کے ڈراز کا اعلان کر دیا۔رستم پاکستان دنگل کے کوارٹر فائنل مقابلے اتوار کو لاہور میں ہوں گے، کوارٹر فائنل مقابلوں میں ملک کے نامور پہلوانوں کے درمیان جوڑ پڑیں گے۔کوارٹر فائنلز میں پہلا مقابلہ محمد آصف اور محمد رمضان کے درمیان ہو گا، سیف اللہ خان کا محمد عدنان اور محمد طیب کا محمد گلزار سے جوڑ پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں