ڈاکوئوں نے 3افراد کو لوٹ لیا

ماموں کانجن (نامہ نگار) ڈاکوئوں کے دورکنی مسلح گروہ نے تین دیہاتیوں کو موٹرسائیکل ،موبائلز اور نقدی سے محروم کردیا بتایا گیا ہے کہ چک 507گ ب کے رہائشی شیراز اور انور موٹرسائیکل شہر سے اپنے گائوں جارہے تھے کہ 507گ ب روڈ نہر پل پر دونقاب پوش موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے انہیں زبردستی روکا اور اسلحہ کی نوک پر ان سے 10ہزار نقدی،موٹرسائیکل اور موبائل فون جبکہ بعد میں وہاں پہنچنے والے فریج مکینک عارف سے15ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا واقعہ کی اطلاع ایس ایچ او الیاس بیگ نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں