ماموں کانجن میں گرانفروشوں نے ات مچا دی

ماموں کانجن (نامہ نگار) آئے روز بھاری جرمانوں کے باوجود انتظامیہ گوشت اور فروٹ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے ریٹ کم نہ کراسکی۔ مصنوعی گرانی پر گزشتہ روز کی طرح آئے روز اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ، سی او ایم سی ایم ودیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دوکانداروں کو بھاری جرمانے کر کے حکومتی ریونیو میں تو اضافہ کررہے ہیں مگر صارف کو اشیائے خوردونوش کی قیمتیں سرکاری ریٹس پر لاکر ریلیف دلوانے میں بری طرح ناکام ہیں عید کے بعد بھی گراںفروشوں نے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا مگر انتظامیہ ماموں کانجن میں کہیں نظر نہ آئی سوشل میڈیا پر واویلا ہونے پر عید کے اگلے روز برائلر فرشوں کو تو بھاری جرمانے کئے مگر اصل ناجائز منافع خور گراں فروش قصاب بچ گئے اور پھر آج تک عید والے وہی مہنگے ریٹ مقرر ہیں جرمانوں سے حکومتی ریونیو میں تو خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے مگر عام لوگوں کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا شہریوں نے ڈی سی فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکا سحر سے عوام کو ریلیف دلانے پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں