فیکٹری میں پارٹنرشپ کا جھانسہ دیکر شہری کو کنگال کر دیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیکٹری میں پارٹنر شپ کا جھانسہ دیکر چالاک ملزم نے شہری کو جمع پونجی سے محروم کر دیا’ تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر امانت میں خیانت کا مظاہرہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزمان وقار’ عامر وغیرہ کی تلاش شروع کر دی’ متاثرہ شہری ارشاد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم رانا وقار نے اسکو کاروبار کروانے اور فیکٹری میں پارٹنرشپ کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے حاصل کئے۔ بعدازاں چند روز قبل وہ فیکٹری گیا تو مذکورہ فیکٹری بند تھی اور رقوم ہتھیانے والے ملزمان وقار’ عامر’ عبدالرئوف وغیرہ کے فون بھی بند تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں