ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے ایک ہی خاندان کے 11افراد سپرد خاک

جڑانوالہ(نامہ نگار) ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے ایک ہی خاندان کے 11افراد کی نماز جنازہ آبائی گائوں میں ادا کر گئی،ایک ہی خاندان کے 11 جنازے اکٹھے اٹھنے پر پورے گائوں کی فضا سوگوار ہو گئی نماز جنازہ میں اسسٹنٹ کمشنر،ایس پی ٹائون ،سیاسی سماجی شخصیات معززین علاقہ وکلا تاجر اور صحافی برادری سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی نماز جنازہ انکے آبائی گائوں سید پورہ میں ادا کر گئی نماز جنازہ مفتی ڈاکٹر محمد یونس رضوی نے پڑھائی نماز جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی سردار خان بہادر ڈوگر،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر چوہدری،سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر،سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی رائے شاہجہان کھرل،رائے وقاص اسلم کھرل،سابق ٹکٹ ہولڈر ملک شاہد اقبال اعوان، چوہدری تیمور،چوہدری علی تراب،سابق ایم پی اے رائے عثمان کھرل،اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ،ایس پی ٹائون ضیا الحق سمیت معززین علاقہ سابق ناظمین و نائب ناظمین،سابق چیئرمین وائس چیئرمین،کونسلرز،وکلا تاجر علما اکرام صحافی برادری سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ایک ہی خاندان کے 11 جنازے اکٹھے اٹھنے پر پورے گائوں کی فضا سوگوار ہو گئی اور ہر آنکھ پرنم تھی ٹریفک حادثہ میں 11 افراد کی ہلاکت پر سیاسی سماجی شخصیات نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاں بحق ہونیوالے افراد کو ایک دوسرے کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں