4تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے چار تھانوں کے ایس ایچ او ز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں تھانہ کُر کے ایس ایچ او انسپکٹر بابر گجر کو تبدیل کر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا جبکہ سب انسپکٹر رانا رضوان کو ایس ایچ او تھانہ کُر، انسپکٹر وقاص مہندی کو ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ اور سب انسپکٹر محسن کموکا کو ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن تعینات کر دیا۔ جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں